مہمند ایجنسی میں امن کمیٹی کے 4 رضاکاروں کی لاشیں برآمد

چاروں مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیٹیئکل انتظامیہ


ویب ڈیسک May 19, 2014
مقتولین اور زخمی کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، پولیٹیکل انتطامیہ فوٹو: فائل

KARACHI: تحصیل یکہ غونڈ میں امن کمیٹی کے 4 رضاکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک زخمی شخص کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند اجنسی کی تحصیل یکہ غونڈ کے علاقہ کڑپہ میں علی الصبح پولیٹیکل حکام کو 5 لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی، پولیٹیکل انتطامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے موقعے پر پہنچ کر لاشوں کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ 5 میں 4 جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال یکہ غونڈ منتقل کردیا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین اور زخمی کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، ان افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان زخمی شخص کو بھی مردہ سمجھ لیا تھا تاہم اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |