اکبربگٹی قتل کیس عدالت نے پرویز مشرف کو 16 جون کو طلب کرلیا

سابق صدر کے ضمانتی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ سماعت پر وہ عدالت میں حاضر ہوں، عدالت


ویب ڈیسک May 19, 2014
ہم بے گناہ ہیں لہذا ہمیں اس کیس سے بری کیاجائے، آفتاب شیرپاو اور میر شعیب نوشیروانی کی عدالت سے استدعا فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے 16 جون کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون کے جج انور کاسی نے کی۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاو اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی اور پرویز مشرف کے 2 ضامن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں سابق صدر کے وکیل ذیشان چیمہ نے طبی بنیاد پر پرویز مشرف کی آج ایک روز کے لئے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کے ضمانتی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ سماعت پر وہ عدالت میں حاضر ہوں۔

سماعت کے دوران کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ بے گناہ ہیں لہذا انہیں اس کیس سے بری کیاجائے۔ عدالت نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں