فیصل آباد کی نہر میں نہاتے تین بچے ڈوب گئے ایک کی لاش برآمد

واقعے کے بعد ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نہروں میں نہانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


ویب ڈیسک May 19, 2014
ریسکیو اہلکار نہر میں مزید 2 بچوں کو تلاش کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کینال روڈ پر واقع نہر میں گزشتہ روز ڈوبنے والے 3 میں سے ایک بچے کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی دستگیر کالونی کے رہائشی 12 سالہ خضر سعید اپنے دو دوستوں 12 سالہ یسین شکیل اور 10 سالہ مبین شکیل کے ہمراہ گزشتہ روز کینال روڈ پر واقع نہر میں نہانے گیا تھا۔ رات تک واپس نہ آنے پر تینوں بچوں کے گھر والوں نے ان کی تلاش شروع کی اور ناکامی پر انہوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے نہر میں ان کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا اور خضر سعید کی لاش نکال لی تاہم اب تک یاسین اور مبین کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔

واقعے کے بعد ڈی سی او فیصل آباد نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نہروں میں نہانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں