اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم پاکستان عہدیدار کی ’’ ٹارگٹ کلنگ‘‘

مقتول کی شناخت 45سالہ نیاز حسین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


Staff Reporter October 22, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

اورنگی ٹاون کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم پاکستان عہدیدار کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹاون میں خیرآبادامن چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے وقوعہ کا معائنہ کیا، مقتول کی شناخت 45سالہ نیاز حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے 4 خول ملے ہیں، سابقہ رکن اسمبلی صداقت حسین بھی اسپتال پہنچ گئے جہاں انھوں نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹاؤن کےسابق سیکٹرممبرتھے، آج منگھوپیرٹاؤن یوسی ون کی میٹنگ کی تیاری کی جارہی ہے، میٹنگ کےآغازسے قبل نیازحسین کسی ضروری کام سےگئےتھےکچھ دیربعداطلاع موصول ہوئی کہ انھیں قتل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں نئے تنظیمیں عہدیداران کا اعلان بھی کرنا تھا۔ مقتول کےبھائی عمران نے بتایا کہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹائون شاہ ولی اللہ نگرکارہائشی تھا،اور7 بھائیوں میں سب سےبڑے تھے، اور 3 بچوں کا باپ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |