مسلم لیگ ق نے پاک فوج کی حمایت میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

اگر کوئی سیاسی جماعت اگر فوج کےخلاف بات کرتی ہے تو وہ اپنے ملک کے بجائے دوسرے ملک کی نمائندگی کرتی ہے، مونس الہی


ویب ڈیسک May 19, 2014
مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پاک فوج کے حق میں قرارداد مونس الہیٰ نے پیش کی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پاک فوج کی حمایت اور اس پر تنقید کرنے والوں کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ق) کے پارلیمانی لیڈرچوہدری مونس الہیٰ نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں افواج پاکستان کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی قرارداد جمع کرائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مضبوط فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے لیکن ملک دشمن عناصر پاک فوج کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری مونس الہی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی حمایت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اگر کوئی سیاسی جماعت اگر فوج کےخلاف بات کرتی ہے تو وہ اپنے ملک کے بجائے دوسرے ملک کی نمائندگی کرتی ہے، ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اس لئے چاہتے ہیں کہ ہر فورم پر فوج کی مکمل حمایت کی جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے اس لئے انہیں چاہیئے کہ وہ مسلم لیگ (ق) کی قرارداد کی حمایت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں