بھارت کا 2035ء کا اپنا خلائی اسٹیشن خلا میں بھیجنے کا منصوبہ

وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر نے بھارت کے گگنیان پروگرام کی پیشرفت پر اپ ڈیٹ سے متعلق میٹنگ کے بعد اہداف کا اعلان کیا

[فائل-فوٹو]

بھارتی حکومت سال 2035 تک اپنا ذاتی خلائی اسٹیشن اور 2040 تک اپنا عملہ چاند پر اتارنا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر نے بھارت کے گگنیان پروگرام کی پیشرفت پر اپ ڈیٹ سے متعلق میٹنگ کے بعد اہداف کا اعلان کیا جو خلا میں آزاد عملے کے بھارتی مشن کے لیے راہ ہموار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


وزیر اعظم کے دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تقریباً 20 بڑے مشنز بشمول ہیومن ریٹیڈ لانچ وہیکل (HLVM3) کے تین بغیر عملے کے مشنوں کا منصوبہ ہے۔ محکمہ خلائی نے گگنیان مشن کا ایک جامع جائزہ پیش کیا ہے جس میں اب تک تیار کی گئی مختلف ٹیکنالوجیز جیسے کہ انسانی درجہ بندی والی لانچ گاڑیاں معہ جدید سسٹم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں بھارت کا چندریان 3 چاند کا مشن کامیابی کے ساتھ چاند پر اترا تھا جبکہ ستمبر میں Aditya-L1 خلائی جہاز جو سورج سے نکلنے والے شمسی مقناطیسی طوفانوں کا مطالعہ کرے گا، کامیابی کے ساتھ روانہ ہوچکا ہے۔
Load Next Story