پشاورگستاخانہ فلم کے خلاف امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ پولیس کی شیلنگ

گذشتہ تین روز سے پشاور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک September 18, 2012
گذشتہ تین روز سے پشاور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو ایکسپریس

امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں نے امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام خان کے مطابق مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے قونصل خانے جانے کی کوشش کی لیکن رکاوٹیں کھڑی ہونے کے باعث وہ اندرداخل نہ ہوسکےتاہم مظاہرین نے قونصل خانے پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

حالات کے پیش نظر امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دو روز قبل ہی پشاور سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا تھا تاہم کچھ ضروری عملہ قونصل خانے کے اندر موجود تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین روز سے پشاور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |