قبائلی علاقوں میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے
شمالی وزیرستان کے وقاص اور حفصہ جبکہ جنوبی وزیرستان کی رومانہ پولیو کی وجہ سے زندگی بھر کے لئے معذور ہوگئی ہے۔
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے 22 ماہ کے وقاص اور 6 ماہ کی حفصہ جبکہ جنوبی وزیرستان کی رومانہ پولیو کی وجہ سے زندگی بھر کے لئے معذور ہوگئی ہے، وزیراعظم پولیو سیل نے بھی ان کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ حالیہ پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 66 تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیو کیسز کی تعداد میں 600 گنا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کردیں ہیں۔