تنہائی کے شکار افراد میں کینسر کا خطرہ دو چند ہوجاتا ہے تحقیق
تنہا رہنے اور کینسر سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق جاننے کے لیے 22 سال تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا
ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ تنہا رہتے ہیں ان میں کینسر سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
امریکن کینسر سوسائٹی کے محققین نے بتایا کہ وہ بالغ جو اکیلے رہتے ہیں ان میں کینسر سے موت کا خطرہ دوسروں کے ساتھ رہنے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ مردوں میں یہ خطرہ 38 فیصد زیادہ ہوتا ہےجب کہ اکیلے رہنے والی خواتین کو 30 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
اعداد و شمار کیلئے شامل کیے گئے بالغوں کی عمریں 45 سے 64 سال کی تھیں جن میں کینسر سے موت کا خطرہ دوسروں کے ساتھ رہنے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ تھا۔
محققین نے نیشنل ڈیتھ انڈیکس سے منسلک یو ایس نیشنل ہیلتھ انٹرویو سروے کے 473,000 سے زائد بالغوں کے 1998 سے 2019 تک کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مطالعہ کیا۔ اکیلے رہنے اور کینسر سے ہونے والی موت کے درمیان تعلق کا حساب لگانے کے لیے 22 سال تک ڈیٹا کی پیروی کی گئی۔
مطالعے کے مصنف اور امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے پرنسپل سائنسدان ہیونجنگ لی نے کہا کہ مطالعات میں اکیلے رہنے اور کینسر سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق دکھایا گیا ہے اور جنس کے لحاظ سے پائے جانے والے نتائج بھی سامنے لائے گئے ہیں۔
انہوں نے نیوز ریلیز میں کہا کہ اس مطالعے میں پائے جانے والے نتائج عام آبادی اور کینسر سے بچ جانے والے افراد میں تنہا رہنے کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہیں اور اکیلے رہنے اور سماجی تنہائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہیں۔