کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 4 افراد قتل مختلف علاقوں میں صورت حال کشیدہ

متحدہ وحدت المسلمین نےشوکت شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف 23 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے

میٹھادر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شوکت شیرازی امام بارگاہ کے متولی تھے۔۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی موجودگی کے باوجود نامعلوم افراد ایک گھنٹے کے دوران 4 افراد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے میٹھادر میں نامعلوم ملزم ''شیرازی امام بارگاہ'' کے قریب ایک دفتر میں گھس کر فائرنگ کرکے وہاں موجود 2 افراد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ دونوں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال لےجایا گیا تاہم دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مقتولین میں سے ایک کی شناخت شیرازی امام بارگاہ کے متولی اور جعفریہ الائنس کراچی جنوبی کے رکن شوکت شیرازی اور قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لیاقت آباد اور منگھوپیر میں بھی نامعلوم ملزمان نے 2 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

شوکت حسین شیرازی اور قیصر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد گلستان جوہر، ابو الحسن اصفہانی روڈ، انچولی، ملیر اور رضویہ سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ متحدہ وحدت المسلمین نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 23 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
Load Next Story