رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کو کیوں پروپوز کیا تھا وجہ سامنے آگئی

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے


ویب ڈیسک October 23, 2023
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلی مرتبہ ایک ساتھ کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کررہے ہیں: فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو شادی کے لیے پروپوز کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جوکہ بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر اپنے مشہور زمانہ شو "کافی ود کرن" کا پرومو ہے، بالی ووڈ کی اس مقبول ترین جوڑی نے کرن جوہر کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی۔

شو "کافی ود کرن" کی یہ قسط ابھی تک نشر نہیں کی گئی ہے لیکن اس کا پرومو ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔



کرن جوہر اپنے شو میں جوڑی سے پوچھتے ہیں کہ "کیا آپ دونوں نے خفیہ منگنی کی تھی؟" جس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ "میں نے 2015 میں دیپیکا کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا"۔

رنویر سنگھ نے مزاحیہ انداز میں جلدی پروپوز کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ "اس سے پہلے کہ کوئی اور دیپیکا کو پروپوز کرتا، میں نے کہا پہلے جاکر چپل رکھ دیتا ہوں (یعنی پہلے ہی پروپوز کرکے دیپیکا کے ساتھ اپنا نام جوڑ دیتا ہوں)"۔

مزید پڑھیں: دیپیکا کی منگنی سے تردید پررنویرسنگھ جھنجھلا گئے، صحافی کا سوال ہی فضول قراردے ڈالا

کرن جوہر نے دیپیکا پڈوکون سے سوال کیا کہ "رنویر کے علاوہ، اسکرین پر کس اداکار کے ساتھ آپ کی کیمسٹری اچھی ہے؟" جس پر اداکارہ نے ہریتھک روشن کا نام لیا۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلی مرتبہ ایک ساتھ کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کررہے ہیں، رنویر سنگھ اس سے قبل انوشکا شرما، ارجن کپور، اکشے کمار اور عالیہ بھٹ کے ساتھ شو میں آچکے ہیں جبکہ دیپیکا سونم کپور، پریانکا اور عالیہ کے ساتھ شرکت کرچکی ہیں۔

'کافی ود کرن' کے سیزن 8 کا آغاز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ اور دیپیکا کی طلاق؟ حقیقت سامنے آگئی

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں