جلاوطنی کے باوجود نواز شریف نے حکمرانی کا تجربہ نہیں سیکھا عرفان اللہ مروت

اگر ایک ہفتے میں ہمارے مسائل حل نہ کئے گئےتو ہم الگ نشتوں پر بیٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان اللہ


ویب ڈیسک May 19, 2014
اگر مسائل حل نہ کئے تو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت پر بھی غور کریں گے، عرفان اللہ مروت فوٹو فائل

سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ مروت نے کہا ہے کہ 11 سالہ جلاوطنی کے باوجود نواز شریف حکمرانی کا تجربہ حاصل نہیں کرسکے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ اسمبلی کے اراکین کے مرکزی قیادت سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ 2 روز قبل عرفان اللہ مروت کی سربراہی میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں امن و امان اور سندھ کے دیگر ترقیاتی امور پر سندھ کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا جب کہ وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران ملاقات کا وقت بھی نہیں دیتے۔ انہوں نے نوازشریف سے مطالبہ کیا تھا کہ پیر تک سندھ اسمبلی کے اراکین کو کراچی اور سندھ کے ترقیاتی امور سے متعلق اعتماد میں لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔


عرفان اللہ مروت نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 11 سالہ جلاوطنی کاٹ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمرانی کا تجربہ حاصل نہیں کیا، اگر ایک ہفتے کے دوران وفاقی حکومت نے سندھ سے متعلق کئے جانےوالے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں نہ لیا اور ہمارے مسائل حل نہ کئے گئے تو ہم الگ نشتوں پر بیٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے جب کہ سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت پر بھی غور کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں