صدر ممنون حسین 2 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

صدر مملکت نے آرٹیکل 54(1) اور 56(3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک May 19, 2014
صدر مملکت ممنون حسین پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ فوٹو : فائل

صدر مملکت ممنون حسین 2 جون کو دن11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 54(1) اور 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 جون کو دن 11 بجے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ موجودہ قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے اختتام اور نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر روایتی اور آئینی طور پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں، موجودہ صدر پہلی مرتبہ اس ذمہ داری کو ادا کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں