پشاور میں رکشا سے ہزاروں ڈالر اور یورو  برآمد

پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے کیس ٹیرر فنانسنگ سیل سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا


Staff Reporter October 23, 2023
گرفتار شخص سے ریال بھی برآمد کیے گئے:فوٹو:فائل

پشاور میں رکشا سوار سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق جمیل چوک رنگ روڈ پر رکشا میں سوار سلمان نام کے شخص کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سلمان سے برآمد ہونے والی کرنسی میں ایک لاکھ 75 ہزار یورو، 15 ہزار 4 سو ڈالر اور 4 ہزار سے زائد سعودی ریال برآمد کیے گئے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے کیس سی ٹی ڈی کے ٹیرر فنانسنگ سیل کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔