پی سی بی نے کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی تردید کردی

ٹیم میں اندرونی اختلافات کے کوئی شواہد موجود نہیں، کرکٹ بورڈ

صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہم ہیں، کرکٹ بورڈ:فوٹو:پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی تردید کردی۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں حصہ لینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کے برعکس پاکستان کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ٹیم میں اختلافات کے بے بنیاد دعوؤں کو تقویت ملے۔


مزید پڑھیں: وزرات بین الصوبائی نے ایک بار پھر پی سی بی سے رپورٹ طلب کرلی

پی سی بی نے اس طرح کی جھوٹی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات پھیلانے سے قبل یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہم ہیں۔

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔
Load Next Story