پاکستان نے رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگا دیا

رواں سال ون ڈے میں اوپنر عبداللہ شفیق کی جانب سے پاور پلے میں چھکا لگایا گیا


ویب ڈیسک October 23, 2023
اوپنر عبداللہ شفیق افغان اسپنر مجیب الرحمان کو چھکا لگاتے ہوئے (فوٹو: کرک انفو)

بھارت میں جاری ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان ٹیم نے رواں سال ون ڈے میچ کے پاور پلے میں پہلا چھکا لگا دیا۔

قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ گرین شرٹس 1169 گیندیں کھیل کر چھکا لگانے میں کامیاب ہوئی۔

اوپنر عبداللہ شفیق نے افغان فاسٹ بولر نوین الحق کو پانچویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا جبکہ 8ویں اوور کی تیسری گیند پر اسپنر مجیب الرحمان کو دوسرا چھکا لگایا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ: افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے ورلڈکپ 2023 میں پاور پلے کے دوران کوئی چھکا نہیں لگایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔