
فلم 'ٹائیگر3' میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراپنی فلم کے گانے "لے کے پرابھو کا نام" کی ویڈیو جاری کی ہے۔
pic.twitter.com/wFBFSc7Pz3
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) October 23, 2023
Hope you like the song...#LekePrabhuKaNaam OUT NOW https://t.co/QsSZ9WYudy #Tiger3 arriving in cinemas on 12th November. Releasing in Hindi, Tamil & Telugu. #KatrinaKaif | @emraanhashmi | #ManeeshSharma | @yrf | @ipritamofficial | @OfficialAMITABH |…
سلمان خان نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ "اُمید ہے آپ سب کو یہ گانا پسند آئے گا"۔
یہ گانا بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، ارجیت سنگھ نے 9 سال بعد سلمان خان کی کسی فلم میں گلوکاری کی ہے۔
گانے کی ویڈیو دیکھ کر سلمان خان اور ارجیت سنگھ کے مداح بےحد خوش ہوگئے ہیں اور تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم؛ 'ٹائیگر 3' کا ٹریلر جاری
واضح رہے کہ 'ٹائیگر3' منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔
میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں: 'ٹائیگر3' میں ارجیت سنگھ کے گانے کا ٹیزر جاری
ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں 'ایک تھا ٹائیگر' اور 2017 میں 'ٹائیگر زندہ ہے' ریلیز کی جاچکی ہے۔
یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی 'وار' اور شاہ رخ خان کی 'پٹھان' ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔