حکومتی مدد کے بغیر بھی انتہائی خوش اسلوبی سے پی سی بی کے معاملات چلائیں گے ذکا اشرف

نجم سیٹھی کےپاس جتنی خوشخبریاں ہیں وہ ہمیں بھیج دیں کرکٹ کی بہتری کیلئےجو اچھا ہوگا اسےآگےلیکرچلیں گے،چیرمین پی سی بی


ویب ڈیسک May 19, 2014
ہماری غیر موجودگی میں جو اچھے فیصلے کئے گئے ہیں انہیں برقرار رکھا جائے گا۔، ذکا اشرف فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری مرتبہ بحال کئے گئے چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں کئے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیئے ہیں تاہم نجم سیٹھی کے پاس جو خوشخبریاں ہیں وہ ہمیں بھیج دیں کرکٹ کی بہتری کے لئے جو بھی اچھا ہوگا اسےآگے لے کرچلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہ کسی کی بھی پگڑی اچھالنا نہیں چاہتے، جھوٹ اور فریب سے آنے والوں کو جواب مل گیا ہے، وہ وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں جب بھی وہ کہیں گے کہ ان سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔ جب انہیں پہلی مرتبہ کام سے روکا گیا تو عدالتی فیصلے کا احترام کیا ، اسی لئے وہ سمجھتے ہیں دوسروں کو بھی عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان کی بقا عدلیہ کے احترام میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزاد عدلیہ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس پر وہ شکرگزار ہیں اگر اللہ تعالیٰ کی مرضہ شامل رہی تو وہ حکومتی مدد کے بغیر بھی انتہائی خوش اسلوبی سے پی سی بی کے معاملات چلائیں گے۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں لیکن بورڈ کا کام اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حمایت کرنا ہوتا ہے اسی کو انتطامیہ کہا جاتا ہے۔کرکٹ بورڈ کو صرف مصباح ہی نہیں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھنا ہوتا ہے۔ مصباح الحق قومی ٹیم کی ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان ہیں جبکہ محمد حفیظ کو ٹی 20 کی قیادت سے ہٹا دیا گیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں کپتان انتہائی قابل تھے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ان کی برطرفی کے بعد کئے گئے تمام فیصلے کالعدم ہوگئے تاہم اس دوران کی جانے والی تقرریوں اور کو پھر سے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی صاحب کے پاس جتنی خوشخبریاں ہیں وہ ہمیں بھیج دیں کرکٹ کی بہتری کے لئے جو بھی اچھا ہوگا اسے اسےآگے لے کرچلیں گے۔ بگ تھری نہ پاکستان اورنہ ہی عالمی کرکٹ کے لیے اچھی ہے، ہم سب کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں ہماری غیر موجودگی میں جو اچھے فیصلے کئے گئے ہیں انہیں برقرار رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں