بھارت کے لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی چل بسے

1967 سے 1979کے درمیان انھوں نے 67 ٹیسٹ اور 10 ون ڈے میچوں میں 273 وکٹیں حاصل کی تھیں


ویب ڈیسک October 23, 2023
1967 سے 1979کے درمیان انھوں نے 67 ٹیسٹ اور 10 ون ڈے میچوں میں 273 وکٹیں حاصل کی تھیں، فوٹو: بی سی سی آئی

بھارت کے عظیم کرکٹر بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے بشن سنگھ بیدی بھارت کے اوّلین اسپینرز میں سے تھے جنھوں نے کرکٹ کی دنیا میں 1967 سے 1979 تک راج کیا۔ باکمال باؤلر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 266 وکٹیں جب کہ 10 ایک روزہ میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بشن سنگھ بیدی نے 22 میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ ان کی جادوگر باؤلنگ کی وجہ سے بھارت نے 1975 کے ورلڈ کپ میں مشرقی افریقا کو 120 رنز تک محدود کردیا تھا۔

لیجنڈری اسپینر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد باؤلر کوچ کی حیثیت سے بھارت کو کئی بہترین اسپینرز دیے۔ ان کی وفات پر بھارتی کرکٹرز، کرکٹ بورڈ اور مداحوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

وہ بھارتی ٹیم کی بری کارکردگی کے سخت ناقد تھے اور خامیوں کی نشاندہی میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے تھے اور نہ ہی اپنے الفاظ واپس لیتے تھے یہی وجہ ہے انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ میں اہلیت کے باوجود کبھی جگہ نہ مل سکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں