
امریکی جریدے ''رئیل کلیئر'' کی جانب سے دنیا بھر کے 9 پرکشش سیاستدانوں کی فہرست میں پاکستان کے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر اٹلی کی وزیر مارا کارفانگا جب کہ دوسرے پر میکسیکو کے صدر اینریک نائیٹو ہیں۔ تیسری خوب رو سیاستدان پاکستان کی حنا ربانی کھر ہیں۔ جریدے کی فہرست میں چوتھے پرکشش سیاستدان سویڈن کے ہینس لینڈے جب کہ پانچویں پر اسرائیل کے اورلی لیوی ہیں۔
دنیا کے پرکشش سیاستدانوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر 2012 کے انتخابات میں امریکا کے صدراتی امیدوار مٹ رومنی ہیں جب کہ ساتویں پر روسی سیاستدان الینا کبایو اور دنیا بھر میں آٹھواں پر کشش سیاستدان عمران خان کو قراردیا گیا ہے۔ آخری نمبر پر امریکا کی 2008 میں نائب صدارت کے عہدے کی امیدوار سارہ پیلن ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نت نئے ڈیزائن، فیشن اور ہینڈبیگز کی وجہ سے دنیا بھر منفرد شہرت رکھتی ہی ہیں۔ گزشتہ سال بھی انہیں ایک عالمی جریدے کے سروے میں دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش خاتون سیاستدان قرار دیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔