رقص کے دوران سر پر 319 گلاس کا توازن قائم کرنے کا ریکارڈ

اس سے قبل 2022 میں قبرص کے نِتینوس کانتی نے 270 گلاس سر پر رکھ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا

قبرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سر پر 319 گلاس توازن کے ساتھ رکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایرسٹوٹیلِس ویلاؤرِٹِس نامی 62 سالہ سیکیورٹی ایڈوائزر 1995 سے سر پر گلاس کا توازن قائم کر کے کرتب دِکھا رہے ہیں۔

باقاعدگی کے ساتھ ریستوران اور تقاریب میں اپنے فن کے جوہر دِکھانے والے ایرسٹوٹیلِس نے سر پر سب سے زیادہ گلاس کا توازن قائم کرنے کے ریکارڈ کی کوشش کی۔


انہوں نے 319 گلاس توازن کے ساتھ سر پر رکھ کیا 2022 میں نِتینوس کانتی کی جانب سے بنایا جانے والا 270 گلاس کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ریکارڈ کے لیے ایرسٹوٹیلِس کو کم از کم 10 سیکنڈ تک تمام گلاسز کو سر پر جس کو انہوں نے دُگنے وقت تک سر پر رکھ کر رقص کیا۔

ایرسٹوٹیلِس کاکہنا تھا کہ ان کا سر پر مختلف اقسام کے گلاسز کا توازن قائم کر کےریکارڈ کی کوشش کا ارادہ ہے۔
Load Next Story