الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

الیکشن ٹریبونلز ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کا ریکارڈ کمیشن کو پیش کریں گے جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شیر افگن


ویب ڈیسک May 19, 2014
جرم ثابت ہونے ہونے پر ملزم کو 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے،ایڈیشنل سیکریٹری شیر افگن فوٹو:فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت کمیشن ارکان کا اجلاس جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری شیر افگن نے بتایا کہ الیکشن ٹریبونلز ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 11 نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی جس کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 281 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |