راشمیکا مندانا نے نئی تیلگو تھرلر ’ دی گرل فرینڈ‘ کی پہلی جھلک شیئر کردی

انسٹاگرام پر اپنی فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ دنیا محبت کی عظیم کہانیوں سے بھری ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 23, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اسٹار راشمیکا مندانا نے اپنی نئی تیلگو تھرلر فلم ' دی گرل فرینڈ' کی پہلی جھلک شیئر کردی۔

'دی گرل فرینڈ' اداکارہ کی سات سال کے مختصر شوبز کیریئر کی 24 ویں فلم ہے اور وہ تھوڑے عرصے میں اپنی جاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ دنیا محبت کی عظیم کہانیوں سے بھری ہوئی ہے۔




انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ ایسی محبت کی کہانیاں ہیں جن کو نہ پہلے سنا گیا اور نہ ہی دیکھا گیا، 'دی گرل فرینڈ' ایسی ہی کہانی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اس وقت رنبیر کپور کے ساتھ نئی فلم 'انیمل' کی ریلیز کی منتظر ہیں جبکہ وہ بلاک بسٹر 'پشپا' کے سیکوئیل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔