ورلڈکپ کا ڈیبیو میچ کھیلنے والے افغان بولر نے ریکارڈ بنا ڈالا
نور احمد نے 49 رنز دیکر پاکستان کی تین اہم وکٹیں حاصل کیں
آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے افغان اسپنر نور احمد نے ریکارڈ بنا ڈالا۔
افغان اسپنر نور احمد نے پیر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے 49 رنز کے عوض پاکستان کی تین اہم ترین وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہار پر بھنگڑے
نور احمد نے عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 18 سالہ نور احمد ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں بہترین بولنگ کرنے والے افغان بولر بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کیخلاف شاندار جیت پر افغانستان میں جشن
اس سے قبل شکور زادران 2015 کے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں بنگلا دیش کے خلاف 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیکر ڈیبیو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افغان بولر تھے۔
نور احمد کو پاکستان کیخلاف میچ میں فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔