حکومت پاکستان کا 2 بھارتی صحافیوں کو کل تک ملک چھوڑنے کا حکم

وزارت اطلاعات کی جانب سے دونوں بھارتی صحافیوں کو 13 مئی ایک ہفتے میں پاکستان چھوڑ کر جانے کا نوٹس دیا گیا تھا


ویب ڈیسک May 19, 2014
سنیس فلپ اور مینا مینن نے مارچ میں ویزے کی مدت ختم ہونے پر اس میں توسیع کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان کی جانب سے 2 بھارتی صحافیوں کو کل تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں موجود بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے نامہ نگار سنیش فلپ اور بھارتی روزنامے کی نمائندہ مینا مینن نے مارچ میں اپنے ویزہ کی مدت ختم ہونے پر اس میں توسیع کے لئے متعلقہ حکام کو تحریری درخواستیں دی تھیں تاہم ان کی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا اور 13 مئی کو وزارت اطلاعات کی جانب سے انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑ دیں جس کی مدت کل پوری ہورہی ہے لہٰذا اب دونوں بھارتی صحافیوں کو ہر حال میں کل تک ملک چھوڑ کر جانا ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھارتی صحافی حکومت کی جانب سے پاکستان چھوڑنے کا حکم دیئے جانے کے بعد واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں جس کی سنیش فلپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق بھی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں