
ارجن رامپال نے 'بھاگونت کیسری' میں ولن کا بہترین کردار ادا کیا ہے جس کو پوری دنیا میں فلمی نقاد اور شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ساؤتھ انڈیا میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار کی مزید تین فلموں پر بات چیت چل رہی ہے جو جلد فائنل ہوجائے گی۔
ساؤتھ ڈیبیو سے قبل ارجن رامپال نے کہا تھا کہ دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے اس لئے فنکاروں کو دوسری زبانوں میں کام کرنا آسان ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مختلف جگہوں پر مختلف طریقے سے کام کرنا فنکار کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کردیتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔