بالی وڈ اسٹار ارجن رام پال پر قسمت کے دروازے پھر کھل گئے
اداکار نے ’بھاگونت کیسری‘ میں ولن کا کردار ادا کیا جسے پوری دنیا میں فلمی نقاد اور شائقین پسند کررہے ہیں
ساؤتھ انڈین انڈسٹری میں شاندار ڈیبیو کے بعد بالی وڈ اسٹار ارجن رام پال پر قسمت کے دروازے پھر کھل گئے اور انہیں مزید تین فلمیں آفر ہوئی ہیں۔
ارجن رامپال نے 'بھاگونت کیسری' میں ولن کا بہترین کردار ادا کیا ہے جس کو پوری دنیا میں فلمی نقاد اور شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ساؤتھ انڈیا میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار کی مزید تین فلموں پر بات چیت چل رہی ہے جو جلد فائنل ہوجائے گی۔
ساؤتھ ڈیبیو سے قبل ارجن رامپال نے کہا تھا کہ دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے اس لئے فنکاروں کو دوسری زبانوں میں کام کرنا آسان ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مختلف جگہوں پر مختلف طریقے سے کام کرنا فنکار کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کردیتا ہے۔