مین آف دی میچ افغان کھلاڑی کی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی
ابرہیم زادران نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ پاکستان سے واپس بھیجے گئے افغان باشندوں کے نام کردیا
پاکستان کیخلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے افغان اوپنر ابراہیم زادران نے اپنا ایوارڈ پاکستان سے نکالے گئے غیر قانونی افغان مہاجرین کے نام کردیا۔
چنئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں پہلی بار شکست دینے کے بعد افغان کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹیڈیم میں ہی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف فتح پر طالبان رہنما کی افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
میچ کے اختتام پر ہونے والی پریزنٹیشن میں افغان اوپنر ابراہیم زادران کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ایوارڈ اُن افغان مہاجرین کے نام کرتے جنہیں پاکستان سے واپس افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر 2023ء تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس میں اب صرف آٹھ دن باقی رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی
پاکستان میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد غیرقانونی طور پر مقیم ہے جو دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں تاہم پاکستانی حکام کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان باشندوں کو پاکستان سے بیدخل نہیں کیا جائے گا۔