شیخ رشید کے سینے میں درد کی شکایت امراض دل کے اسپتال منتقل

ڈاکٹروں نے شیخ رشید کو صبح تک انڈرآبزیرویشن رکھنے کا فیصلہ کرلیا

—فائل فوٹو

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو سینے میں درد کی شکایت پر امراض دل کے آر آئی سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے ذرائع نے بتایا شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی اسپتال لایا گیا جہاں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے دل اور خون کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید کل تک اسپتال میں انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا، شیخ رشید کا صبح معائنہ کرکے ختمی رائے قائم کرسکیں گے۔
Load Next Story