90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 2 نومبر ساڑھے گیارہ بجے ہوگی


ویب ڈیسک October 24, 2023
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 16 اگست کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، ایک اور درخواست 13ستمبر کو دائر کی گئی،عدالت نے پوچھا وقت کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی جلد سماعت درخواست کیوں دائر نہ کی گئی۔

حکمنامے کے مطابق عدالت کے اس سوال کا جواب نہ دیا جاسکا، پارلیمنٹ کو حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی کا آئینی اختیار حاصل ہے، ہم نے درخواست گزار کے وکلا سے پوچھا انتخابات کی تاریخ کس نے دینی ہے،درخواست گزاران کے وکلا نے تضاد جوابات دیے گئے۔

حکمامے کے مطابق ''کچھ درخواست گزاران نے کہا تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کا ہے، کچھ درخواست گزاران نے کہا انتخابات کیلئے تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، تمام درخواست گزاران نے متفقہ طور پر کہا اب 90 دنوں میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں''۔

عدالت نے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق سوال کے جواب کے لیے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 2 نومبر ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں