روس کا یوکرین کی سرحد سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا حکم

روس نے یوکرین کی سرحد پر 40 ہزار فوجی تعینات کررکھے ہیں جس پر اسے مغربی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا


ویب ڈیسک May 19, 2014
روسی فوجوں کی واپسی کا عمل شروع ہونے پر ہی اس بات کا یقین کیا جاسکتا ہے، امریکا اور نیٹو فوٹو:فائل

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات فوج واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے ایوان صدر ''کریملن'' سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادی میر پوٹن نے یوکرین کے علاقوں روستوف، بیلگرود اور بریانسک میں تعینات روسی فوجی دستوں کو اپنے فوجی اڈوں میں واپس جانے کا حکم دیا ہےتاہم امریکا اور نیٹو کا کہنا تھا روسی فوجوں کی واپسی کا عمل شروع ہونے پر ہی اس بات کا یقین کیا جاسکتا ہے کیوں کہ روس اس سے قبل بھی اس طرح کے اعلانات کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ روس کو 40 ہزار فوجی یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات کرنے پر مغربی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ امریکا، جرمنی اور فرانس سمیت کئی یورپی اور مغربی ممالک مطالبہ کر رہے تھے کہ روس حالات معمول پر لانے کے لئے فوجیوں کو فوری واپس بلائے جبکہ روسی اقدام کی وجہ سے اس کے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں