ورلڈکپ پاکستان کیخلاف شاندار جیت پر افغانستان میں جشن

کابل سمیت دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے


ویب ڈیسک October 24, 2023
فوٹو: ویڈیو گریب افغان میڈیا

پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیتنے پر افغانستان کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق چنئی میں پاکستان کیخلاف کامیابی کے بعد دارالحکومت کابل اور خوست میں میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جیت کا جشن منایا۔






واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کیخلاف افغان ٹیم پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں