افغانستان کیخلاف شکست بابراعظم کی کپتانی پر سابق کرکٹرز نے سر پکڑ لیا

وسیم اکرم، معین خان اور شعیب ملک نے قیادت پر سوالات اٹھادیئے


ویب ڈیسک October 24, 2023
وسیم اکرم، معین خان اور شعیب ملک نے قیادت پر سوالات اٹھادیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بابراعظم کی قیادت پر سوال اٹھادیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر سابق کرکٹرز نے ذمہ دار کپتان قرار دیدیا، وسیم اکرم نے کہا بطور بیٹر بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں لیکن کپتانی انکے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ 45ویں میں 4 اوررز شاہین اور حارث کے باقی تھے جبکہ حسن علی کا بھی ایک اوور تھا تو اسامہ میر کو اوور کیوں دیا؟۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ: افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم میں کچھ آؤٹ آف دی باکس جاکر نہیں سوچتے، جس کا نقصان پاکستانی ٹیم کو اٹھانا پڑتا ہے۔

اس موقع پر سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا کہ 2019 سے 2023 کے دوران 4 آئی سی سی ایونٹس ہوچکے ہیں لیکن کہیں سے نہیں لگتا انہوں نے کچھ سیکھا ہے۔

مزید پڑھیں: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہار پر بھنگڑے

گزشتہ روز افغانستان نے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستان کو اَپ سیٹ شکست دیکر پہلی بار ون ڈے میں گرین شرٹس کے خلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں: مین آف دی میچ افغان کھلاڑی کی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی

پاکستان کا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ افغانستان ون ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کو ہرانے میں کامیاب ہوسکا ہے۔

میچ جیتنے کے بعد افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دسویں پوزیشن سے چھٹے نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ رواں ٹارنامنٹ میں پاکستان اور افغانستان دونوں پانچ پانچ میچز میں سے تین، تین ہارے ہیں اور دو، دو میچز میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں