راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار

ڈرائیور نے سنگل ٹریک پر اوور ٹیک کی کوشش کی، باؤنڈری وال سے ٹکرانے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، مسافر خوفزدہ


ویب ڈیسک October 24, 2023
حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا (فوٹو: اسکرین گریب)

جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس ڈرائیور کی غفلت کے سبب حادثے کا شکار ہو گئی۔

میٹرو بس کو حادثہ سنگل ٹریک پر اوورٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی۔، جس کی وجہ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بس کا ایکسیڈنٹ فیض احمد فیض اسٹیشن کے پاس ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے حادثے کے باوجود بس نہیں روکی، جس کی وجہ سے مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں