ورلڈکپ دورانِ کمنٹری ہیڈن نے بھارت کی سڑکوں سے متعلق مذاق بناڈالا

بھارتی فینز نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا


ویب ڈیسک October 24, 2023
بھارتی فینز نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھون ہیڈن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران بھارت کی سڑکوں سے متعلق مذاق بناڈالا۔

میتھیو ہیڈن چینائی میں پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران سابق کرکٹر وقار یونس کے ہمراہ کمنٹری کررہے تھے جب انہوں نے ہندوستانی سڑکوں پر گاڑی چلانے یا سفر کرتے وقت درپیش مشکلات کا ذکر کیا، جس پر بھارتی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے دورانِ کمنٹری کہا کہ ہندوستان کی خوبصورتی تعریف کی جبکہ سڑکوں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، بیل گاڑیاں بھری پڑی ہیں اور کوئی ایک لائن میں نہیں چلاتا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف شکست؛ بابراعظم کی کپتانی پر سابق کرکٹرز نے سر پکڑ لیا

سابق کرکٹر کے کمنٹ پر وقار یونس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی حالت اور اس پر موجود رکاوٹیں پاکستان میں بھی وہی ہیں جو بھارت میں ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فینز کو میتھیو ہیڈن کی جانب سے ٹرولنگ پسند نہیں اور صارفین نے سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں