غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب

اقوام متحدہ پر غزہ پر گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا


ویب ڈیسک October 24, 2023
اقوام متحدہ پر غزہ پر گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا, فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں اسرائیل غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے رکن ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ پر بمباری بند نہیں ہوگی؛ امریکا

جس میں روس کے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کے مطالبے کے مسودے کے متن کی 15 میں سے صرف 5 رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اس متن میں حماس کی مذمت نہ کرنے کو ناقابل قبول غلطی قرار دیا تھا۔

روس کا مسودہ مسترد ہونے کے بعد امریکا نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو اس اعتراض کے ساتھ ویٹو کر دیا کہ اس کے بقول متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔

یہ خبر پڑھیں : فرانسیسی صدر اظہار یکجہتی کیلیے اسرائیل پہنچ گئے

اس طرح گزشتہ ہفتے ہونے والا یہ اجلاس اس اہم مسئلے پر منقسم نظر آیا اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

تاہم اب اردن سمیت کئی عرب ممالک، روس، شام، بنگلا دیش، ویتنام اور کمبوڈیا کی جانب سے جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے باضابطہ طور پر ایک اور اجلاس کی درخواست کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں