یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا پرویز الٰہی

انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے چاہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت پیشی پر گفتگو


ویب ڈیسک October 24, 2023
(فوٹو: فائل)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا، سب کی امیدیں عدلیہ پر ہیں۔

عدالت پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کرانے ہی پڑیں گے، نوازشریف دو نمبر نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ کب تک دیں گے، جس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی کمی ہے، پانچ ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور آئندہ بھی، آپ دیکھیں گے جب انتخابات ہوئے تو پتا چلے گا ان کے ساتھ کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے چاہیں، اگر یکساں مواقع فراہم نہ کیے تو خداشات پیدا ہوں گے، پھر عدالتیں ہیں جہاں سے انصاف لے کر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔