سندھ میں متعدد غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ نے حیدرآباد کی 10تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے ڈی سی اور ایس ایس پی کو خط لکھ دیا
سندھ میں غیررجسٹرڈ سماجی تنظیموں کے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صرف حیدرآباد شہر میں کام کرنے والی دس تنظیموں کی نشاندہی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کی 10 غیرمنظور شدہ سماجی تنظیموں کے کریک ڈاؤن کے لیے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد سماجی اتحاد، ہیومن رائٹس حیدرآباد، آئی اون حیدرآباد، ہیومن رائٹس ایڈوکیسی ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ نہیں ہیں جب کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس، ہیومن رائٹس کونسل حیدرآباد بھی مشکوک تنظیموں میں شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، ٹیلنٹ ٹیم حیدرآباد بھی رجسٹرڈ تنظیمیں نہیں ہیں، انیسہ سوشل ورکرز ٹیم اور ہیومن کیئر آرگنائزیشن بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہیں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ نے ڈی سی حیدرآباد اور ایس ایس پی کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے، ان تنظیموں کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرکے رپورٹ دی جائے۔