جنوبی افریقا طیارے کے حادثے میں پاکستانی نوجوان پائلٹ جاں بحق

طیارہ برام فشر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں گرا اور اس میں آگ لگ گئی


ویب ڈیسک October 24, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

جنوبی افریقا میں ہلکے طیارے کے حادثے میں 22 سالہ پاکستانی نوجوان پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 22 سالہ محمد افنان فیاض کا طیارہ برام فشر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں گرا اور اس میں آگ لگ گئی، ایئر پورٹس کمپنی ساؤتھ افریقا کے مطابق پائپر طیارہ ایئر فیلڈ کے علاقے میں گرا۔

ہوا بازی کا شوقین محمد افنان فیاض کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کر چکا تھا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد افنان فیاض کے والد فیاض احمد دبئی میں خلیجی ایئر لائنز میں ایئر کرافٹ انجینیئر ہیں جبکہ اجمان میں امریکن اسکول کا گریجویٹ افنان اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

محمد افنان کیپ ٹاؤن سے جہاز اڑا کر آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں