ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی


ویب ڈیسک October 24, 2023
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر گھٹ کر 1975 ڈالر پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت صرف 400 روپے گھٹ کر 209200 روپے پر ہوئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی صرف 343 روپے گھٹ کر 179355 روپے پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں