شاہ رخ خان کا لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی کو خراج عقیدت
بشن سنگھ بیدی ان لوگوں میں سے ایک تھے جن کے جوش اور وقار کو دیکھ کر ہم بڑے ہوئے ہیں، اداکار
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انڈیا کے لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں اداکار نے کرکٹر کی شاندار زندگی اور ان سے متاثر ہونے کا اقرار بھی کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ بشن سنگھ بیدی ان لوگوں میں سے ایک تھے جن کے جوش اور وقار کو دیکھ کر ہم بڑے ہوئے ہیں اور اس نے ہماری زندگیوں کو تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے لیجنڈری کرکٹر کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ' خدا آپ کی روح کو سلامت رکھے، کھیلوں اور زندگی کے بارے میں ہمیں بہت کچھ سکھانے کے لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ کو بہت یاد کیا جائے گا'۔
واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں بشن سنگھ بیدی کو عظیم ترین لیفٹ آرم اسپنر سمجھا جاتا تھا اور وہ گزشتہ روز 77 برس کی عمر میں فوت ہوگئے۔