عندلیب عباس سعدیہ سہیل سمیرا بخاری بھی استحکام پارٹی میں شامل

تینوں رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا


ویب ڈیسک October 24, 2023
تینوں رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین رہنما عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرادیں۔ تین خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں سے لاہور میں ملاقات کی۔

تینوں رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

جہانگیر ترین نے تینوں خواتین رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

بعدازاں فردوس عشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندلیب عباس سمیت تینوں رہنماؤں نے استحام پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |