سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

گرفتار ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا اور ساتھی دہشتگردوں کو مزید وارداتوں کیلیے فعال کررہا تھا، سی ٹی ڈی حکام


Staff Reporter October 24, 2023
فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے پٹیل پاڑہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حافظ قاسم رشید عرف بلال عرف گنجا ولد محمد عبدالرشید کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارملزم نے دوران گرفتاری جیل سے نیٹ ورک چلایا جس میں عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کے ذریعے امجد صابری،رینجرزکے 4 جوانوں ،صدرمیں 4 فوجی اہلکاروں اور4 شیعہ افراد کو قتل کیا تھا۔

گرفتار ملزم ایم پی اے رضا حیدر کے قتل سمیت دیگر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں جیل بند تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔

گرفتار دہشت گرد اپنے ساتھیوں وسیم بارودی،عبداللہ،دانش،حافظ اخلاق، پرویز،قاری عنایت اورعبداللہ الیاس تیموری کے ساتھ دہشت گردوں کو مزید وارداتوں کے لیے فعال کرریا تھا۔

ابتدائی طورپرملزم نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پیرمسعود احمد،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالرزاق عباسی کے قتل سمیت دیگروارداتوں کا اعتراف کیا، سی ٹی ڈی حکام کےمطابق گرفتارملزم کے خلاف مقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں