گورنر سندھ نے عمرے پر جانے کے خواہش مند معذور شہری کی دلی مراد پوری کردی

دو روز قبل شہری نے ’امید کی گھنٹی‘ بجا کر عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھ

فوٹو اسکرین گریپ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معذوری کا شکار شخص کی عمرے کی خواہش پوری کردی۔

گورنر سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معذور شہری سید جان عالم نے دو روز قبل 'امید کی گھنٹی' بجا کر عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


مذکورہ شہری کی درخواست جیسے ہی گورنر سندھ کو موصول ہوئی انہوں نے شکایت کنندہ کو ملاقات کیلیے آج دفتر بلایا اور عمرے کا ٹکٹ دے دیا۔

درخواست گزار سید جان عالم نے گورنر سندھ کا عمرے کی خواہش پوری کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اُن کی درازی عمر کیلیے بھی دعا کی۔

گورنر سندھ نے درخواست گزار کو پچاس ہزار روپے نقد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story