افغان فنکاروں نے زبردستی انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

عالمی معاہدے کے تحت پاکستان پابند ہے کہ افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالے گا، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 24, 2023
(فوٹو : فائل)

افغان فنکاروں نے پاکستان سے زبردستی انخلاء کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ درخواست افغان فنکاروں نے ممتاز ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت نادرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے یو این ایچ سی کے ساتھ 2003ء میں معاہدہ کیا، بین الاقوامی معاہدے کے تحت پاکستان اس بات کا پابند ہے کہ افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالے گا اور اس معاہدے میں افغانستان حکومت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے قانونی مقیم غیرملکیوں کو تنگ کرنے کی درخواست نمٹا دی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ جاری کیا ہے کہ جو حقوق پاکستانیوں کو حاصل ہیں وہ افغان مہاجرین کو بھی حاصل ہیں لیکن حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے بعد سے افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ جاری ہے استدعا ہے کہ یو این ایچ سی آر کے ساتھ معاہدوں کی پابندی کی جائے۔

درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے زبردستی انخلاء اور پکڑ دھکڑ کو روکا جائے، عدالت درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک حکومت کو افغان مہاجرین کی گرفتاری اور زبردستی انخلاء سے روکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں