آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

ملاقات میں مولانا سنیٹرعبد الغفور حیدری، ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے


ویب ڈیسک October 24, 2023
فوٹو مولانا فضل الرحمان فیس بک

سابق صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی سربراہ اور پی ڈی ایم صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مولانا سنیٹرعبد الغفور حیدری، ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اُدھر جمعیت علما اسلام کا سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولانا راشد سومرو کی قیادت میں 'سندھ امن مارچ' لاڑکانہ شہر پہنچ گیا ہے۔ مارچ مین جے یو آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

قبل ازیں محمد علی درانی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے انکی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں