پی ٹی آئی رہنماؤں کی گمشدگی کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کی درخواست

واپس آنے والے رہنماؤں کے سیاسی وفاداریں تبدیل کرنے کے محرکات کا پتا چلایا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا


ویب ڈیسک October 25, 2023
درخواست میں وفاق، چاروں صوبائی حکومتوں اور پولیس سربراہان کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گمشدگی سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے جو تحریک انصاف کےرہنماؤں کے لاپتا ہونے سے متعلق تحقیقات کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیشن جائزہ لے کے لاپتا ہونے والے رہنما کہاں تھے اور واپس آنے والے رہنماؤں کی سیاسی وفا داریاں تبدیل کرنے کے کیا محرکات ہیں۔ درخواست میں عمران ریاض، صداقت عباسی، شیخ رشید، فرخ حبیب، عثمان ڈار، اعظم خان اور محمد خان بھٹی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں حکومتوں اور چاروں پولیس کے سربراہان کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں