لاہور میں دل کا ایک اور بڑا اسپتال بنانے کی منظوری

جناح اسپتال کی ایمرجنسی و ٹراما سینٹر پراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا


ویب ڈیسک October 25, 2023
فوٹو : انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب

پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کا رش کم کرنے کے لیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اور بڑا اسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی و ٹراما سینٹر پراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور کہا کہ ایمرجنسی و ٹراما سینٹر کو جناح اسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔

سیکریٹری تعمیرات و مواصلات نے منصو بے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7منزلہ اور بیڈز کی تعداد 250 ہوگی، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کا اسپتال ہوگا۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکریٹریز صحت، تعمیرات و مواصلات، اسپیشل سیکریٹری صحت، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح اسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں