سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 750روپے کمی

ایک تولہ سونہ 208450روپے کا ہوگیا

ایک تولہ سونہ 208450روپے کا ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1970 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے گھٹ کر 208450روپے کا ہوگیا اور دس گرام سونے کی قیمت 643روپے گھٹ کر 178712روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story