امریکا میں دھند کے باعث 158 گاڑیاں ٹکرا گئیں 7 افراد ہلاک

گاڑیوں کے تصادم میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی


ویب ڈیسک October 25, 2023
گاڑیوں کے تصادم میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی، فوٹو: ایریزونا پولیس

امریکا میں دھند کی وجہ سے ہائی ویز پر 150 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاست لوزیانا میں دھند نے ہائی وے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حد نگاہ نہایت کم ہوجانے کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں آگ بھڑک اُٹھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھند اور جنگل کی آگ کے مرکب کی وجہ سے فوگ نے نیو اورلینز سے تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) دور انٹراسٹیٹ 55 پر ڈیرا جمالیا۔ حادثے میں ایک گاڑی پل سے دریا میں جا گری۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 25 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ 2 درجن سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد کو معمولی نقصان پہنچا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |